آئی ایس او نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جاری دھرنے کی حمایت کردی
اغواء کئے گئے جوانوں نے اگر جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، قاسم شمسی

شیعیت نیوز: مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید قاسم شمسی نے کہا ہے کہ کراچی میں شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے ہونیوالے دھرنا کی حمایت کرتے ہیں۔
کراچی میں صدر مملکت عارف علوی کے گھر کے سامنے جبری طور پر گمشدہ ہونیوالے شیعہ جوانوں کی بازیابی کیلئے ورثاء نے دھرنا دیا ہے۔
مرکزی صدر آئی ایس او قاسم شمسی نے مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جبری طور پر اغواء کئے گئے جوانوں کو رہا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں شیعہ جبری گمشدگان کے لواحقین کا صدارتی کیمپ آفس کراچی پر دھرنا، بازیابی تک نہ اٹھنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ اغواء کئے گئے جوانوں نے اگر جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، محب وطن پاکستانیوں سے یہ سلوک فہم سے بالاتر ہے۔
قاسم شمسی نے آرمی چیف، چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شیعہ مسنگ پرسنز کو بازیاب کروایا جائے۔
واضح رہے کہ شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
یہ دھرنا کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں واقع ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر جاری ہے اس وقت دھرنے میں شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے علاوہ شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے