پاکستان

عمران خان کے دورہ ایران کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے ماحول سازگار

شیعیت نیوز: وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ ایران کے بعد سینیئرتجزیہ نگارمحمد آصف نور نے روزنامہ ڈیلی ٹائمز میں چھپے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران سے امن گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے ماحول سازگار ہوا ہے۔

ایک اور پاکستانی تجزیہ نگار ملک محمد آصف نے دی نیشن میں چھپے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں ایران کی گنجائش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ اس لیئےمکمل نہیں ہواکیونکہ ہم امریکہ سے ڈرتے ہیں ، وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے بھی جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ملک، گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امن کے نام سے موسوم پاکستان کے لئے ایران کی گیس پائپ لائن کے منصوبے پر بعض ملکوں منجملہ امریکہ کی مداخلت کی بدولت عمل شروع نہیں ہو سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچتا ہوا دیکھیں گے، چیف سیکرٹری بلوچستان

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران نے اس گیس پائپ لائن کے تعلق سے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور پاکستان کی سرحد تک پائپ لائن بچھائی جا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button