پاکستان

رمضان سے قبل اشیاءخورد ونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام کی زندگی مشکل بنادی ہے ،علامہ احمد اقبال رضوی

شیعیت نیوز: رمضان سے قبل اشیاءخورد ونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کوکنٹرول کیا جائے ،قدرتی آفات کے نقصانات کابراہ راست اثر عام طبقے پر پڑاہے حکومت تمام متاثرہ کسانوں کیلئے ریلیف دینے کا اعلان کرئے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور حالیہ دنوں تباہ کن بارشوں اور ژالہ باری کے نتیجے میں زرعی شعبے سے وابستہ افراد کو شدیدنقصان اٹھنا پڑاہے جس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑ رہا ہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے قبل ہی غریب عوام کے لئے اشیائے خوردونوش کی گرانی نے زندگی مشکل بنا دی ہے کسان طبقے کے نقصانات کا ازلہ کر کے منڈی میں اشیاءکی سستے داموں دستیابی ممکن بنائی جا سکتی ہیں پنجاب اور بلوچستان میں ہزاوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آچکی ہیں۔ متاثرہ کسانوں کیلئے ریلیف پیکج کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے لئے بھی رمضان ریلیف میں اضافہ کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button