دنیا

نہتے یمنی عوام کو مدد کی ضرورت ہے ، بموں کی نہیں! برنی سینڈرز

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی صدر ٹرمپ کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے نہتے عربوں کو مدد کی ضرورت ہے، بموں کی نہیں!۔ امریکہ میں 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے امیدوار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکی کانگریس کی یمن سے فوجی انخلا کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یمن جنگ سے امریکہ کی فوجی علیحدگی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے اہم تھی ۔ برنی سینڈرز نے کہا کہ یمنی عوام کو غذا ، خوراک اور طبی امداد کی ضرورت ہے انھیں اس وقت بموں کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ امریکی فوج کے یمن جنگ سے انخلا کے سلسلے میں ٹرمپ نے امریکی کانگریس کی رپورٹ کو ویٹو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قرارداد سے میرے اختیارات محدود کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل بھی سعودی عرب کی مدد کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button