دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن جنگ سے نکلنے کے لیے کانگریس کی قرارداد ویٹو کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کی قیادت میں جاری یمن جنگ سے نکلنے کے لیے کانگریس کی قرار داد ویٹو کر دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قرار داد غیر ضروری اور آئینی اختیارات کمزور کرنے کی خطرناک کوشش ہے، امریکی فوج عرب ممالک میں صرف انسداد دہشت گردی آپریشن کرتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ قرار داد امریکیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ویٹو کی گئی قرارداد میں یمن جنگ میں سعودی عرب کی مدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عرب ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں مدد کے سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ نے بھاری مقدار میں رشوت لے رکھی ہے۔ یمن پر سعودیہ کی مسلط کردہ جنگ میں دس ممالک شریک ہیں۔ دس ممالک کی امداد کے باوجود سعودی عرب اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button