پاکستان

کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرکے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے، علامہ سبطین سبزواری

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کوئٹہ میں ہونیوالی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔ بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ چھوٹا سا شہر ہے، اس میں ابھی تک ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کو نہیں روکا جا سکا اور ہم سمجھتے ہیں کہ اسے اب فوج کے حوالے کر کے دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جانا ضروری ہو گیا ہے کیونکہ دہشتگردوں کا مقابلہ پولیس کے بس کی بات نہیں رہی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوات وزیرستان سمیت پورے فاٹا کے مشکل علاقوں سے اگر دہشتگردوں کو ختم کیا جا سکتا ہے تو بہادر افواج پاکستان کوئٹہ جیسے چھوٹے سے شہر اور پورے بلوچستان سے بھی تخریب کاروں کو ختم کر سکتی ہیں لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ عملی اقدامات کیے جائیں۔ علامہ سبطین سبزواری نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے 20 سے زائد افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button