پاکستان
سانحہ کوئٹہ 2019 : ڈاکٹر طاہر القادری کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار

شیعیت نیوز: ڈاکٹر طاہر القادری نے کوئٹہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے درپے درندہ صفت عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں اور پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کی جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اس کے باوجود دہشتگرد پاکستان کے جری اور بہادر عوام کے حوصلے کمزور نہیں کر سکے، ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی وہ ایسا نہیں کر سکیں گے، پاکستان کے عوام دہشتگردی کیخلاف متحد اور پرعزم ہیں، وہ جانتے ہیں کہ دہشتگرد عناصر اسلام کے نام پر گمراہی پھیلا رہے ہیں حالانکہ اسلام انسانیت کا محافظ دین ہے۔