پاکستان

انصافی حکومت ایران تعلقات کے حوالےسے عالمی حکومتوں کے دباو کا شکار ہے، طاہر مشہدی

شیعیت نیوز: مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سینیٹر نےکہا کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں جب کبھی بھی قدرتی آفات آئیں، ایرانی حکومت نے ہمارا ساتھ دیا۔ ماضی میں جب پاکستان میں سیلاب آیا تو ایران کی جانب سے فوری طور پر کھانے پینے کی اشیاء، دوائیاں، کمبل، خیمے اور انکے تربیت یافتہ افراد بھیجے گئے۔ ایران نے پاکستان کیلئے ہمیشہ سخاوت کا مظاہرہ کیا۔ جب ایران پر مشکل وقت آیا تو ہفتے بعد صرف زبانی حد تک پیشکش کی گئی۔ حکومت کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر نہ ختم ہونے والی بحث چھڑ گئی اور حکومت کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد انہوں نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور انتہائی کم سامان روانہ کیا۔

ہمیں ایران کو اپنا برادر اسلامی ملک سمجھنا چاہیئے اور اسکی تکلیف کا احساس کرنا چاہیئے۔ ہم نے ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے میں بھی کنجوسی سے کام لیا۔ یہاں ہمارے میڈیا نے بھی بخل سے کام لیا، جو قابل مذمت ہے۔ ایرانی حکومت نے کسی سے مدد کی اپیل نہیں کی، لیکن انہوں نے توجہ ضرور دلائی کہ ایران کی آدھی آبادی سیلاب کی زد میں ہے۔ پاکستان کو یہاں برادر اسلامی ملک کی بھرپور سپورٹ کرنی چاہیئے تھی، جہاں ہم افغانستان کو لاکھوں ٹن مفت گندم فراہم کرسکتے ہیں، وہیں ایران کیلئے بھی امداد فراہم کرسکتے ہیں، لیکن حکومت عالمی ممالک کے دباؤ میں آکر ایسا نہیں کر رہی، جو انتہائی قابل غور بات ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button