پاکستان

وزیر اعظم کا 21 سے 22 اپریل دورہ ایران، رہبر انقلاب سے خصوصی ملاقات کریں گے

شیعیت نیوز: وزیراعظم عمران خان 21 سے 22 اپریل تک اسلامی جمہوریہ ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دورے کی دعوت انہیں ان کے ایرانی ہم منصب نے دی ہے۔ دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم کے مابین پہلے ون آن ون میٹنگ ہونے کا امکان ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی سربراہی میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے ان مذاکرات میں دونوں ملک دوطرفہ تجارت بڑھانے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے مشترکہ سرمایہ کاری، پاک ایران گیس پائپ لائنز کی تکمیل کے بارے میں اہم تبادلہ خیال کریں گے جن کے دوران پاک ایران دوطرفہ معاہدوں کے علاوہ مفاہمت کی یاداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ پاک ایران تجارت شاہراہ اور ریل کے ذریعے کرنے پر بات چیت ہوگی۔

دونوں ملک افغانستان میں پائیدار امن کے بارے میں متفقہ اقدامات کرنے کا جائزہ لیں گےجبکہ عمران خان انقلاب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ خامنائی سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین، وزیر پٹرولیم کی شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان ایرانی قیادت کو 26 فروری کو بھارت کے پاکتان کی علاقائی حدود میں فضائی حملے اور اگلے روز 27 فروری کو پاک فضائیہ کی طرف سے دو بھارتی طیارے مار گرانے کے علاوہ پاکستان کی طرف سے بھارت کے ساتھ امن سلامتی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی اعتماد میں لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button