پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سیلاب زدگان کیلئے پہلی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی

شیعیت نیوز: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایران کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی ہے، تفصیلات کےایران کے حالیہ بدترین سیلاب سے متاثرہ عوام کی مددکیلئے پاکستانی عوام اورحکومت کی جانب سےوزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پرسی ون تھرٹی طیارے کےذریعے 32ٹن وزن حجم کی امدادی کھیپ ایرا ن پہنچ گئی ہے، امدادی سامان میں   کمبل، خیمے اور کھانے پینے کی اشیاءشامل ہیں، یہ امدادی سامان پاکستانی حکام نے ایرانی حکام کے حوالے کردیاہے،ذرائع کے مطابق امدادی سامان کی اگلی کھیپ سی ون تھرٹی جہازکے ذریعے کل روانہ ہوگی،واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گذشتہ روز ایران کے سیلاب سے متاثرہ عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہاتھا کہ  ہم غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کیلئے دعاگو ہیں اور ان کیلئے ضروری امدادی سامان بھجوانے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button