پاکستان

امام حسین ؑ کی ذات دنیا بھر کی حریت پسندوں کے لیے توانائی اور طاقت کا مرکز ہے، آغا علی رضوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اسکردو میں حضرت امام حسین ؑ کی یوم ولادت باسعادت کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین ؑ کی ذات دنیا بھر کی حریت پسندوں کے لیے توانائی اور طاقت کا مرکز ہے۔ دنیا بھر میں اعلی انسانی اقدار کے لیے اور ظلم کے خلاف جاری تحریکیں قیام امام حسین ؑ کی مرہون منت ہے۔ امام حسین ؑ کی ذات کا قیام الہٰی مقاصد کے لیے تھا۔ ایثار و فداکاری اور ہدف کے لیے قربانی کی مثال امام حسین ؑ کی ذات اقدس سے بڑھ کر تاریخ انسانیت میں نہیں مل سکتی۔ امام حسینؑ وہ عظیم ہستی نے جنہوں نے تمام الہٰی اقدار کو دوام دیا۔ آج حسینیت ایک مکتب فکر بن چکی ہے۔ حسینیت حق و باطل میں فرق کرنے کا پیمانہ اور معیار ہے۔ حسینیت کا تعلق مسلک سے نکل کر ایک آفاقی اصول بن چکا ہے اور ہر حق پرست حسینیت کے پرچم تلے جمع ہوچکے ہیں جبکہ یزیدیت ظلم و ستم اور باطل کا استعارہ بن چکا ہے۔ جو جو شخص حق کے لیے جدوجہد کرنے والا ہے اور ظلم کے خلاف الہٰی اقدار کے حصول کے لیے برسر پیکار ہے ان کا رہنماء امام حسین ؑ ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ جو امام حسین ؑ کی ذات کو اپنا پیشوا اور رہبر تسلیم کرتے ہیں ان کا ظلم و ستم، فسق و فجور اور لادینیت سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔ حسینی سر تو کٹا سکتا ہے لیکن باطل طاقتوں سے مرعوب ہوسکتا ہے اور نہ ہی ظلم سے ناطہ جوڑ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button