پاکستان

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ اس لیئےمکمل نہیں ہواکیونکہ ہم امریکہ سے ڈرتے ہیں ، وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ

شیعیت نیوز: وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ علی حیدرزیدی نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں انکشاف کیا کہ امریکہ سعودیہ عرب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ اس لیئےمکمل نہیں ہواکیونکہ ہم امریکہ سے ڈرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ایران نے گیس لائن بلوچستان کے بارڈر تک پہنچادی لیکن ہماری ہمت نہیں کہ اس لائن کو آگے بڑھاسکیں، بھارت اب بھی ایران سے تیل لے رہاہے اور ہم گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل نا کرسکے، علی زیدی نے کہاکہ ہمیں فوری بنیادوں پر اس منصوبے کو مکمل کرنا چاہئے، جس طرح ہم سعودیہ عرب سے تیل لے رہے ہیں اسی طرح ایران سے گیس بھی لینی چاہئے،پاک ایران گیس پائپ لائن کا یہ منصوبہ اب تک اس لیئے مکمل نہیں ہوا کیونکہ ہم امریکہ سے ڈرتے ہیں، انہوںنے کہاکہ میں عمران خان کی قیادت میں 20سال جھک مارکر اس لیئے وزیر نہیں بناکے گاڑی پر جھنڈا لگاکر خوش ہوجاؤں کے واہ جی میں وزیر بن گیا، میں پاکستان کا وزیر ہوں ، نہ چائنہ کا وزیر ہوں نہ کہ امریکہ، سعودیہ عرب اور ایران کا ، یہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ یہ منصوبہ مکمل ہو۔

واضح رہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ گذشتہ ایک دہائی سے تعطل کا شکارہے، اس کا بنیادی سبب پاکستان پر امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کا دباؤہےجو نہیں چاہتے کہ پاکستان توانائی کے بحران سے آزاد ہواور اس کے اپنے پڑوسی برادر ملک ایران کے ساتھ تجارتی ، سفارتی اور معاشی تعلقات مضبوط ہوں ، امریکہ اور عرب ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان ان کی غلامی کا طوق گلے میں ڈالے اپنی معاشی اور توانائی کی مشکلات کےحل کی بھیک کے لئے کشکول تھامے ان کے آگے گھڑارہے اور بجلی ، گیس اور تیل ان سامراجی ممالک کی شرائط پر حاصل کرتا رہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button