پاکستان

میں ہلکا آدمی نہیں، مجھ پر ہاتھ ڈالا تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے، فضل الرحمن ڈان بن گئے، نیب کو دھمکی

شیعیت نیوز؛جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں بہت مضبوط آدمی ہوں، اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ مجھ پر نیب کوئی کیس کھولے۔ مجھ پر ہاتھ ڈالنا آسان کام نہیں ، اگر نیب نے مجھ پر کوئی کیس کھولا تو نیب کو لینے کے دینے پڑجائیں گے،آصف زرداری کی گرفتاری ممکن ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو دیتے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہی کہ کیا کوئی ایسا امکان موجود ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر بھی نیب کوئی کیس کھولے اور ان کو حوالات میں بند کر دے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اللہ نہ کرے۔ میرے خلاف کچھ بھی نہیں اور اگر مجھے گرفتار کرنا ہے تو پھرمیرے خلاف کوئی جعلی کیس ہی بنانا پڑے گا۔سابق صدر اور اپنے دیرینہ ساتھی آصف زرداری کی گرفتار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے اس لیے آصف زرداری کی گرفتاری بھی ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button