پاکستان

کراچی : شیعہ جوان صحافی سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھو ں لاپتہ

شیعیت نیوز: کراچی سے ’جنگ‘ کے شیعہ رپورٹر مطلوب حسین موسوی کو نامعلوم مسلح افراد ان کے گھر سے اپنے ہمراہ لے گئےہیں، اطلاعات کے مطابق روزنامہ ’جنگ‘ کے رپورٹر مطلوب حسین موسوی الفلاح تھانے کی حدود سلمان فارسی سوسائٹی میں رہائش پذیر ہیں۔

مطلوب حسین کے اہل خانہ کے مطابق ہفتے کی صبح 4 بجے 20 سے زائد نامعلوم مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے گھر کے تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کر دیا، مسلح افراد نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے، انہوں نے گھر کی تلاشی لی اور مطلوب حسین موسوی کو اپنے ہمراہ لے گئے،معاملے پر علاقہ پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، جبکہ انکے اہل خانہ نے ایف آئی آر درج کروانے کے لئے رپورٹ جمع کروادی ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مطلوب حسین کسی سیاسی و مذہبی سرگرمی میں ملوث نہیں رہے ہیں۔

دھیاں رہے کہ چند دنوں میں ہی کراچی شہر سے کئی شیعہ جوانوں کو قانون نافذ کرنے والےاداروں نے غیر قانونی طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے روزنامہ جنگ کے رپورٹر اور کے یو جے کے رکن مطلوب حسین موسوی کو انکے گھر سے اغواء کیے جانے کی مذمت کیہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے بعد ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ قائداعظم کی آزاد ریاست کو سلطنت سعودیہ عربیہ کی طرز پر چلانے کی عہدکرلیا گیا ہے جہاں پر ناقدین کا سخت سزا اور لاپتہ کرنے کے ساتھ ساتھ قتل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ریاستی اداروں کی اس پالیسی سے ملت جعفریہ میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button