پاکستان
کراچی: مختلف علاقوں سے شیعہ جوانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کی اطلاع

کراچی کے مختلف علاقوں میں قانوں نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی طریقہ سے بے گناہ شیعہ جوانوں کو گرفتار کیئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
تفصیل کے مطابق بغیر کسی ثبوت کے کراچی کے علاقہ شاہ فیصل کالونی، گلبہار علی بستی، دستگیر سمیت شیعہ آبادیوں میں نئے آپریشن اور غیر قانونی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ۔
البتہ یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ان جوانوں کو اب کس جرم میں اغوا کیا گیا ہے۔
غیر قانونی گرفتاریوں پر ملت جعفریہ میں سخت تشویش پائ جارہی ہے جبکہ شیعہ مسنگ پرسن کے فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر 24 گھنٹوں میں ہمارے اسیر رہا نہیں کئے گئے تو دھرنوں کا اعلان دے دیں گے۔