پاکستان

جمال خاشقجی کے قتل پر احتجاج، تحریک انصاف حکومت کا اتحادی جماعت کے خلاف انکوائری کامتعصبانہ نوٹیفیکیشن

شیعیت نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)عمران خان کی تحریک انصاف حکومت نے اپنی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر جماعتوں کےخلاف متعصبانہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے اپنی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان سمیت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اوردیگر مذہبی جماعتوں اور صحافیوں پر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے پاکستان آمد کے موقع پر سوشل میڈیا پر بیانات اور پوسٹنگ کرنے کے خلاف متعصبانہ اقدامات شروع کردیے ہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر  نامزد جماعتوںنے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان آمد کے موقع پر اپنی فیس بک ڈی پی تبدیل کرکے ترکی میں قتل ہونے والے مقتول سعودی صحافی جمال خاشوقجی کی تصویر لگائی۔ ایف آئی اے کی جانب سے تمام سائبر کرائم ونگز کے نام نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان نامزد تنظیموں اور افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کی جائیں۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اختلاف رکھنے والے سعودی صحافی جمال خاشوقجی کو ترکی میںقائم سعودی سفارتخانے میں سفاکانہ طریقے سے قتل کردیا گیا تھا جس پر عالمی برادری سمیت ترکی نے بھی اس قتل کا ذمہ دار محمد بن سلمان کو ٹھہرایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button