پاکستان

مجلس وحدت مسلمین کا تین روزہ مرکزی کنونشن آج سے شروع ہوگا، چیئرمین کنونشن ملک اقرار

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کا مرکزی کنونشن بعنوان ’’جانثاران امام عصر‘‘ آج بروز جمعہ سے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ تنظیمی کنونشن کا آغاز آج سے اسلام آباد میں ہوگا،مجلس وحدت مسلمین نے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا، 31 مارچ کو نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا۔مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی، کوآڈینیٹر تنظیم سازی عدیل زیدی، فدا علی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان اور علامہ شیر علی انصاری بھی پریس کانفرنس میں ہمرا ہ موجود تھے۔

ملک اقرار حسین کا کہنا تھاکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وطن عزیز کی ایک اہم سیاسی مذہبی جماعت ہے جو ملک میں قانون و انصاف کی سربلندی اور مظلومین کے حقوق کی علمبرادر ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنی تاسیس سے لے کر اب تک ہمیشہ ملک میں آئین و جمہوری اقدار کی پاسداری کی بات کرتی ہے اور ملک دشمن عناصر، تکفیریت، دہشت گردی، لاقانونیت کے خلاف موثر آواز اٹھاتی ہے۔

چیئر مین کنونشن نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا تین روزہ مرکزی تنظیمی کنونشن بعنوان ’’جانثاران امام عصر‘‘ کا انعقاد 29 مارچ سے اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں ملک کے تمام اضلاع کے نمائندگان شرکت کریں گے اور آئندہ تین سال کے لیے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لائیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین کا یہ مرکزی کنونشن اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ جماعت کے دستوری ضابطہ کے تحت ہر تین سال بعد ہونے والا انٹراپارٹی الیکشن کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے تنظمیی عہداران اپنے رائے کا حق استعمال کرتے ہوئے جماعت کے لئے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کریں گے۔

 ملک اقرار حسین کا کہنا تھا کہ تین روز روزہ کنونشن کے آخری روز نئے منتخب ہونے والے پارٹی سربراہ کا اعلان اور ان کے پالیسی ساز خطاب سمیت بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ایک اہم کانفرنس بعنوان ”وحدت اسلامی کانفرنس “ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے علما، دانشور حضرات، سیاسی و سماجی شخصیات اور تنظیمی عہدیداران شرکت کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button