یمن

یمن پر امریکہ اور اسرائیل کے تعاون سے سعودی عرب کی جارحیت کا سلسلہ جاری

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے چوتھے سال کے موقع پر کہا ہے کہ یمن پر امریکہ اور اسرائیل کے تعاون سے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ عبدالملک الحوثی نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر یمنی عوام کی تعریف اور تمجید کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام سعودی عرب کے وحشی اتحاد کا آخری دم تک مقابلہ جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پشتپناہی کررہے ہیں ، سعودی عرب اور امارات امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button