پاکستان

مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے اسلام اور ملک کے کھلے ہوئے دشمن ہیں، علامہ محمد عون نقوی

شیعیت نیوز: مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے اسلام اور ملک کے کھلے ہوئے دشمن ہیں، کیونکہ ایسے عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن قائم ہو اور ملک ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہو سکے، اس سلسلے میں بھارت، افغانستان کے ساتھ ساتھ اسرائیل بھی پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے کیلئے متحرک ہے اور ہمارے خلاف دہشتگردی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہےان خیالات کا اظہارادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ علامہ محمد عون نقوی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیاہے۔

 علامہ عون نقوی نے مفتی تقی عثمانی کی صحت و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی اور جاں بحق ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ حکومت سے کہا کہ وہ علماءکرام کے ساتھ ساتھ مساجد و امام بارگاہوں اور دینی مراکز کی سیکیورٹی کے بھی سخت سے سخت انتظامات کریں، تاکہ ملک دشمن عناصر کی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں بسنے والے تمام طبقات بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں، تاکہ یہاں امن کے قیام میں مدد مل سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button