پاکستان

آج فرزند رسول(ص) امام علی نقی علیہ سلام کا یوم شہاد ت ہے

شیعیت نیوز: آج فرزند رسول (ص) اور باغ فاطمہ ؑ کے دسویں چراغ حضرت امام علی نقی علیہ سلام کا یوم شہاد ت ہے۔

حضرت امام علی نقی علیہ السلام پندرہ ذی الحجہ دو سوبارہ ہجری قمری کو مدینہ منورہ کے قریب اس دنیا میں تشریف لائے اور تین رجب فرزند رسول امام علی نقی علیہ السلام کا یوم شہادت ہے۔ اسی مناسبت سےپاکستان سمیت دنیا کی مساجد اور امامبارگاہوں میں مجالس عزا منعقد ہو رہی ہیں اور علمائے کرام امام علی نقی علیہ السلام کے فضائل و مصائب بیان کرکے مومنین کو مثاب کررہے ہیں۔

دوسری جانب سامرا عراق میں آپ علیہ سلام کے روضہ مبارک پر بھی ہزاروں زائرین کا رش ہے جہاں زائرین کی بہت بڑی تعداد امام کے حضور اشکوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے – اس موقع پر سامرا میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئےگئے ہیں – کربلائے معلی، نجف اشرف اور کاظمین میں بھی امام علی نقی علیہ السلام کی تاریخ شہادت کی مناسبت سے مجالس غم اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے –

تاریخ اسلام کے مطابق عباسی خلیفہ معتز باللّٰہ کے دور میںاسی ظالم کے ہاتھوں تیسری رجب ~0254ئھ کو سامرے میں آپ نے شہادت پائی۔ اس وقت آپ کے پاس صرف آپ کے فرزند امام حسن عسکری علیہ السّلام موجود تھے- آپ ہی نے اپنے والد بزرگوار کی تجہیز و تکفین اور نماز جنازہ کے فرائض انجام دیے اور اسی مکان میں جس میں حضرت علیہ السّلام کا قیام تھا۔ ایوان خاص میں آپ کو دفن کر دیا وہیں اب آپ کا روضہ بنا ہوا ہے اور عقیدت مند زیارت سے شرف یاب ہوتے ہیں۔

 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button