پاکستان

بخشو پنے کی حد :او آئی سی میں پاکستان کو ذلیل کرنے والوں سے وزارت خارجہ کی اظہار یکجہتی

شیعیت نیوز: پاکستان نے سعودی عرب کے شہر ابہا پر حوثیوں کے ڈرون حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کو لاحق کسی قسم کے خطرات کےخلاف سعودی حکومت اور عوام سے مکمل تعاون اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ایسے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہر قسم کی دہشت گردی اور ایسے عزائم ناکام بنانے کے لئے سعودی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ جو سلوک کیا ہے اسکے بعد پاکستانی وزارت خارجہ کا ایسا بیان پوری پاکستانی قوم کے لئے شرم کا باعث ہے کہ یعنی بخشو پنے کی کوئی حد ہوتی ہے، او آئی سی کے اجلاس میںپاکستان کے دشمن ملک کو دعوت دی گئی جہاں پاکستان کو دہشتگرد قرار دیا گیا، بھارتی جارحیت پر بھارت کا ساتھ دیا گیا اسکے باوجود ہم ابھی بھی سعودی عرب کی یمن کی نہتے مسلمان عوام پر سعودی جارحیت کا دفاع کررہے ہیں۔ا

متعلقہ مضامین

Back to top button