پاکستان

امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف سعودی عرب کا ساتھ دیں، طاہر شرابی کا مطالبہ

شیعیت نیوز: پاکستان سے زیادہ سعودی وفادار طاہر اشرفی نے سعودی اردو خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے برادر اسلامی ملک پرشدید الزام عائد کیئے ہیں۔

پاکستان علماء کونسل کے زبردستی کے سربراہ شرابی طاہر اشرفی نے الزام عائد کیا کے ایران دہشت گرد تنظیموں فکری منحرف خصوصاً حوثی انقلابیوں کی مدد ، اشتعال انگیزی ، ناقابل برداشت مداخلت اور سازشوں سے امت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ اشرفی نے کہا کہ حوثیوں کا گروہ ایران کی شہ پر کام کررہا ہے۔ ایران نے پے در پے حملے کرا کر ثابت کردیا کہ وہ دہشت گرد ریاست ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ ، بڑے ممالک (امریکا اسرائیل) اور موثر طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب کا ساتھ دیں اور ایران کو حرمین شریفین کی سرزمین میں بدامنی پھیلانے سے روکیں۔

اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کے دوست پڑوسی اسلامی ملک ایران کے خلاف سعودی پالتو اشرفی پاکستان میں بیٹھ کرایسے وقت میں سعودی نیوز ویب سائٹ پر انٹرویو دیا ہے جب پاکستان اور ایران کے درمیان سعودی و اسرائیلی ایماء پر پیدا کی گئی غلط فہمیوں کودور کرنے کے لئے سرکاری سطح پر کوشیش جاری ہیں اور دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیاں ٹیلفونک رابطہ قائم ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button