پاکستان
فرعونی اور یزیدی طاقتوں کے مقابلےسینہ سپرعلمائے حق کی بدولت آج دنیائے کفر و طاغوت پر لرزہ طاری ہے،علامہ مقصودڈومکی

شیعیت نیوز: سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ مقصود علی ڈومکی نے دادو میں بزرگ عالم دین علامہ محمد رضا نجفی کے چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد رضا نجفی کی دینی اور تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں فرعونی اور یزیدی طاقتوں کے مقابلے میں جو علمائے حق میدان عمل میں ہیں اور ایثار و قربانی اور شہادت و جہاد فی سبیل اللہ کی اعلی مثال پیش کر رہے ہیں علامہ ابراہیم زکزاکی، قائد مقاومت سید حسن نصر اللہ، آیت اللہ باقرالنمراور نائب امام رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای جیسے مجاہد و مبارز علمائے کرام کی جدوجہد کی بدولت آج دنیائے کفر و طاغوت پر لرزہ طاری ہے۔