پاکستان

زائرین کی مشکلات، تہران امبیسی کے مسائل اور متحدہ علماءبورڈ میں شیعہ نمائندگی پر ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کا مشترکہ اجلاس

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان قائم کوآرڈینیشن کمیٹی کا پہلا باظابطہ اجلاس منسٹرز انکلیو میں منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے اراکین مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی،مرکزی ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سید محسن شہریار، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیر اعظم کے خصوصی مشیرنعیم الحق اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اعجازچوہدری نے شرکت کی ، اجلاس میں کوئٹہ تفتان روٹ پرزائرین کو درپیش مسائل ، متحدہ علماءبورڈپنجاب میں مکتب تشیع کی غیرمساوی نمائندگی اور تہران میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاسپورٹ کے اجراءمیں رکاوٹوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پی ٹی آئی کے اراکین نے ایم ڈبلیوایم کے اراکین کے تحفظات اور شکایات کے فوری ازالے کی یقین دہانی کروائی ، انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی خود کوئٹہ تفتان روٹ اور بارڈرپر زائرین کوجدیدطرزپر بہترین سہولیات کی فراہمی کے کیلئے کوشاں ہیں، جو نقائص موجود ہیں انہیں دور کرنے کی ہدایت کریں گے، متحدہ علماءبورڈ پنجاب میں مکتب تشیع کی غیر مساوی نمائندگی پر ایم ڈبلیوایم کے اعتراض کو جائز قراردیتے ہوئے فوری طور پر اہل تشیع ممبران کی تعدادکو دیگر مسالک کے مساوی بنانے کیلئے پنجاب حکومت کو فوری ہدایت جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی اور تہران میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے نئے پاسپورٹ کے اجراءمیں حائل رکاوٹوںکے مستقل خاتمے کیلئےسیکریٹری خارجہ تہمینہ درانی کو فون کرکے اس مسئلے کے فوری مستقل حل کی ہدایت جاری کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button