سعودی عرب

ایمنسٹی انٹر نیشنل کا سعودی عرب کی جیلوں سے خواتین قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کی خوفناک جیلوں سے خواتین قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید خواتین کی آزادی کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے دنیا کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید خواتین کو آزاد کرانے کے کیلئے سعودی عرب پر دباؤ ڈالیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اصلاحات کے نام پر اپنے شہریوں کے حقوق کو پامال کررہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں آل سعود کی حکومت خواتین کے ساتھ ساتھ اس ملک کی شیعہ برادری کے حقوق بھی پامال کر رہی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ عوام کو جیلوں میں قید کر کے ایذائیں دی جاتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button