پاکستان

پاک بھارت کشیدگی میں بن سلمان نے بھارت کا ساتھ دیا، علامہ جواد نقوی

شیعیت نیوز: تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اور 39 ممالک کے اسلامی عسکری اتحاد کو بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے مگر مسلمانوں کی اس نام نہاد تنظیم کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے آج تک کسی مظلوم کا ساتھ نہیں دیا، کشمیر، فلسطین، روہنگیا، بحرین اور یمن کے مسلمان ظالمانہ ریاستی جبر کا شکار چلے آ رہے ہیں، مگر کسی کے حق میں انہوں نے آواز بلند نہیں کی، جبکہ دوسری طرف پاکستان کے وزراء اور تقریباً تمام مذہبی سیاسی جماعتیں بار بار یہی کہتی ہیں سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ مگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا سعودی عرب سمیت او آئی سی کے کسی ملک نے دوستانہ بیان نہیں دیا کہ پاکستان پر حملہ ان پر حملہ ہوگا اور یہ کہ وہ واحد اسلامی ایٹمی طاقت کیساتھ کھڑے ہیں، سعودی ولی عہد بن سلمان چند دن پہلے پاکستان کا دورہ کرکے گیا یہاں اس کا بھرپور استقبال کیا گیا، وہ بعد میں انڈیا گیا تو اس وقت بھارتی فوجی جوانوں پر حملے کا پلوامہ واقعہ ہو چکا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی موجود تھی، مگر مودی کیساتھ کھڑے ہو کر بن سلمان نے بھارت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا، پاکستان کے حق میں کوئی بات نہیں کی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button