ڈیرہ اسماعیل خان: شیعہ ٹارگیٹ کلنگ میں اضافہ سیکورٹی اداروں نے آپریشن شروع کردیا

شیعیت نیوز: پولیس اورسیکورٹی فورسز کاپرواسرکل میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن ‘پولیس اورسیکورٹی فورسز کوپولیس موبائل حملہ سمیت دہشت گردی کے دیگرمقدمات میں مطلوب دہشت گرد ماراگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پولیس اور سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے خلاف پروا سرکل میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران مجاہدولد شفیق نامی دہشت گرد ماراگیا۔ مذکورہ دہشت گرد پولیس اورسیکورٹی فورسز کوپرواپولیس موبائل پرحملہ سمیت دہشت گردی کے کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔سیکورٹی اداروں نے عزم کیاہے کہ جب تک ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اورمضافاتی علاقوں میں امن وامان قائم نہ ہوجائے اس وقت تک دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہینگی ۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں راوں مہینہ ہی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔