پاکستان

سانحہ عاشورہ کوئٹہ کو پندرہ برس بیت گئے ،42شہداءکے قاتل تاحال آزاد

شیعیت نیوز: سانحہ عاشوراکوئٹہ 2004کو آج پندرہ برس مکمل ہوگئے ، 42شہداءاور 100سے زائد زخمی عزاداروں کےمجرم تاحال قانون کی گرفت سے آزادہیں، تفصیلات کے مطابق 2مارچ 2004کو کوئٹہ میں جلوس عاشورہ کے دوران مسلح تکفیری دہشت گردوں نے عزاداروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ نوحہ خوانی وسینہ زنی کرتے ہوئے اپنے مقررہ راستے سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصودکی جانب رواں دواں تھے ، حملہ آور تکفیری دہشت گردجلوس کے روٹ پر موجود بند دکانوں میں پہلے ہی سے مورچہ بند تھے جیسے ہی جلوس بازار سے داخل ہواگھات لگائے تکفیری دہشت گردوں نے بند دکانوں کے شٹر اٹھا کرجدید ترین خودکارہتھیاروں سے اندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہر طرف لاشیں اور زخمی بکھر گئے ہرسو خون ہی خون نظر آرہا تھا ، اس افسوس ناک اور دل دہلادینے والے سانحے میں 42عزادار شہید جبکہ 100سے زائد شدید زخمی ہوگئے تھے، افسو س کے دیگر سانحات کی طرح اس سانحے میں ملوث دہشت گرد بھی تاحال قانون کی گرفت میں ناآسکے اور آج تک کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشت گرد ملعون رمضان مینگل کی زیر قیادت کوئٹہ میں منظم ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button