پاکستان

اسرائیل کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، شاہ محمود قریشی

شیعیت نیوز : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین سی پیک پر مطمئن ہے، ا س پر اپو زیشن تشویش نہ کرے ، ا سر ائیل کے بارے میں تسلسل سے ایک ہی پا لیسی چلی آ رہی ہے، اس پر کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔قومی اسمبلی کو خارجہ پا لیسی پر بریفنگ دینے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے یہ وضاحت قومی اسمبلی میں ایم ایم اے کے رہنما مو لا نا اسعد محمود کی تقریر کے جواب میں کی ۔ انہوں نے کہا کہ منور علی تالپور نے ایک وفاقی و زیر کے بارے میں بات کی۔ وفاقی وزیر نے نکتہ وضاحت پر جواب دیا۔ یہ ان کا حق بنتا ہے، اس پر احتجاج نہ کریں ۔ اگر آپ کسی حکومتی رکن کو بات کرنے سے روکیں گے تو پھر اپو زیشن رکن بھی بات نہیں کر سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button