ولادت دختر رسول(ص): ٹوئیٹر پر #آمدــبنت محمد کا ہش ٹیگ پہلے نمبر پر آگیا

شیعیت نیوز: 20 جمادی الثانی ولادت دختر رسول(ص) کی مناسبت سے جہاں دنیا بھر میں مومنین اپنے گھروں اور بارگاہوں میں خوشیاں منارہے ہیں وہیں پر ڈیجیٹل میڈیا پر بھی شاندار انداز میں شب ولادت باسعاد ت دختر رسول(ص) حضرت فاطمہ علیہ سلام کی مناسبت سے ٹوئیٹر ٹرینڈ شروع کرکے جشن منایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے شب ولادت باسعاد ت حضرت فاطمہ بنت محمد (ص) کی مناسبت سے #آمدــبنت محمدٹوئیٹر ٹرینڈ مہم کا آغاز کیا گیا جس میں ہزاروں ٹوئیٹر صارفین نے شرکت کرکے حضرت فاطمہ زہر ہ (س) کی ولادت کا جشن منایا اور دیکھتے ہی دیکھتے #آمدــبنت محمد ٹوئیٹر ٹرینڈ نے پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
واضح رہے کہ ٹوئیٹر پر ٹرینڈنگ میں پہلی پوزیشن پر آنے سے دنیا بھر میں یہ پیغام جاتا ہے کہ آج فلاں جگہ یا ملک ہاٹ موضوع ٹاپ آنے والا ٹرینڈ ہے، لہذا پاکستان میں#آمدــبنت محمد ٹرینڈ نےپاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے دنیا بھر کے صارفین اور ڈیجیٹل دنیا کے لوگوں کو پیغام دیا کہ آج پاکستان میں موضوع گفتگو حضرت فاطمہ زہرہ (ـص) کی ذات مبارک ہے،۔