پاکستان

نئے پاکستان کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی نہ رک سکی،ذاکر اہل بیتؑ قیصر عباس ساتھی سمیت شہید

شیعت نیوز: نئے پاکستان کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی ختم نہ ہوسکی ، آج صبح ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے اسلامیہ کالونی میں ملک دشمن تنظیم کالعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ(اہلسنت والجماعت) کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے معروف ذاکر اہل بیت قیصر عباس شائق اپنے ساتھی دلاور سمیت شہید ہوگئے ۔ شہید ہونے والے دونوں افراد ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان کے اہلکار بتائے جاتے ہیں۔

پیر کی علی الصبح حملہ اس وقت کیا گیا کہ جب ذاکرِ اہلِ بیتؑ قیصر عباس شائق اپنے ساتھی دلاور کے ہمراہ اپنے دفتر جارہے تھے کہ موٹر سائکل پر سوار حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ 2019 میں شیعہ نسل کشی کا پہلا واقعہ ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈیرہ اسماعیل خان شیعان علیؑ کی مقتل گاہ بنا ہوا ہے اور وہاں ریاست پاکستان شیعان علیؑ کو تحفظ دینے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے سوال کرتی ہے کہ خان صاحب کیا نیا پاکستان بانیان پاکستان کی اولادوں کے قتل عام کیلئے بنایا ہے ؟؟

متعلقہ مضامین

Back to top button