پاکستان

ہم پاکستان میں عمران خان جیسی قیادت کے انتظار میں تھے، بن سلمان

شیعیت نیوز: سعودی ولیٔ عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِاعظم ہاؤس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زبردست قیادت کے باعث روشن مستقبل رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، وزیرِاعظم ہاؤس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا انھیں پاکستان آکر بے حد خوشی ہوئی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست اور بھائی ہے، پاکستان کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ انھوں نے کہا ہمارے لیے پاکستان بہت اہم ملک ہے، یقین ہے وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا، پاکستان میں اس طرح کی قیادت کا انتظار تھا تاکہ ہم پارٹنر بنیں اور بہت سے کام مل کر کر سکیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button