پاکستان
گرفتاریوں اور متعصابہ نوٹیفیکیشن پر ایم ڈبلیوایم کا احتجاج، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرکے گذشتہ روز اداروں کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے دفاتر پر چھاپوں اور کارکناں کی گرفتاری سمیت وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے متعصابہ نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمراور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری اور دیگر وزراء سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا۔
وزارء کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو ایم ڈبلیو ایم کے تحفظات سے آگاہ کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے فوری نوٹس لے لیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔