پاکستان

گرفتار طلبہ کو رہا نا کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار ی حکومت پر عائد ہوگئی، مرکزی صدر آئی ایس او

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی ملت جعفریہ اور آئی ایس او کے خلاف بن سلمان کے دورہ پاکستان لے کر کیئے جانے والے اقدامات اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ موجودہ حکومت کے آزادی اظہار کیخلاف اقدامات سے آمریت بھی شرما گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک قاتل کے استقبال کیلئے پورا دارالحکومت جام کر دیا گیا ہے، جبکہ آئینی طور پر عوام کو میسر آزادی اظہار پر قدغن لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک قاتل کیخلاف احتجاج کرنے پر ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔ قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ سرگودھا، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں سے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ہمارے ان کارکنوں کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خود اپوزیشن میں تھی تو دھرنے اور احتجاج کرتی رہی ہے اور آج اقتدار ملا ہے تو روش ہی تبدیل کر دی ہے، بتایا جائے احتجاج کرنے پر گرفتاریاں کس قانون کے تحت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹویٹر اور فیس بک پیجز بلاک کر دیئے گئے ہیں، جبکہ ٹیلی فونز کالز کے ذریعے بھی ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی پالیسی فوری طور پر تبدیل کرے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی مہم چلا کر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچے والے حکمران کس منہ سے سوشل میڈیا پر پابندی لگا رہے ہیں؟، حکومت اپنے ان آمرانہ اقدامات سے باز رہے۔ قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ قاتل شہزادے کے ہاتھ یمن کے بیگناہ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں، صحافی جمال خاشقجی کا قتل بھی اسی شہزادے کے سر پر ہے، بحرین، عراق سمیت دیگر ممالک میں جنگیں مسلط کرنیوالا یہ شہزادہ سعودی عرب کی اسلامی ساکھ کو ہی تباہ کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے سعودی عرب کو سیکولر ملک بنا دیا ہے، جہاں ناچ گانے کی تو اجازت ہے، مگر دختر رسول سلام اللہ علیہا کا غم منانے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا پالتو اور عقیدہ مہدویت کا منکر اپنے نجس وجود کو پاکستان سے دور ہی رکھے تو بہتر ہے۔ قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ یہ وہی ملعون شہزادہ ہے، جس نے بھارتی حمایت میں کشمیر کے مسلمانوں کی تحریک آزادی کو نقصان پہنچایا ہے، ارض مقدس کو جوئے خانے اور فحاشی کا مرکز بنانے جا رہا ہے، ایسے بدخصلت شخص کا استقبال پاکستان کے غیرت مند عوام نہیں کرسکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button