الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی خلاف ورزی جاری ہے، یمنی فوج کا اعلان

15 فروری, 2019 00:00

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں فائر بندی کی دو سو ستانوے بار خلاف ورزی کی۔

انھوں نے کہا کہ سعودی اتحاد، کبھی فائر بندی پر قائم نہیں رہا اور اس کی جانب سے جاری یہ خلاف ورزی، یمن میں قیام امن کے لئے عالمی برادری کی کوششوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائے جانے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ الحدیدہ میں اٹھارہ دسمبر سے فائر بندی کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے جس پر یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس تو قائم ہے تاہم سعودی اتحاد کی جانب سے اب تک اس پرعمل نہیں کیا گیا ہے

2:27 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔