پاکستان

لاہور: حافظ سعید اور چینی قونصلیٹ پر دہشتگردانہ حملہ کا خدشہ، سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت

شیعیت نیوز: جماعۃالدعوۃ کے امیر حافظ سعید پر ممکنہ دہشت گرد حملے کی رپورٹ موصول ہونے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کو سکیورٹی کےخصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور جوائنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو سمیت اعلیٰ حکام کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید پر حملے کی پہلے بھی منصوبہ بندی کی گئی تھی بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘نے اب دوبارہ انہیں ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ محکمہ داخلہ نے آئی جی پولیس کومطلع کیا ہے کہ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ نے لاہور میں واقع چینی قونصلیٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button