پاکستان

پاکستان کو پرائی جنگ میں شامل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حمایت مظلومین جہاں کانفرنس کا اعلامیہ

شیعیت نیوز: پاکستان کو پرائی جنگ میں شامل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ تحریک حمایت مظلومین جہاں کے تحت اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی حمایت مظلومین جہاں کانفرنس کا اعلامیہ تحریک حمایت مظلومین جہاں کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس میں شیعہ سنی سیاسی مذہبی اور انسانی حقوق اور یوتھ کی تنظیموں نے شرکت کی ۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مزید کرائے کی جنگوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے مقاصد کو مشکوک قرار دیتے ہوئے حمایت مظلومین جہان کے چیئرمین و ڈپٹی مرکزی سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم ناصر شیرازی نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان یک ایسے وقت میں انجام پارہا کہ جب خطے میں اسرائیل کے اسلامی ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے اورصدی کی سب سے بڑی خیانت(بیت المقدس کو یہودیوں کے قبضے میں دینے اور مزارات مقدسہ کی پامالی ) کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے آل سعود کو خصوصی ھدف دیا گیا ہے۔ جس پر امت اسلامہ بالخصوص پاکستانی عوام کو شدید تحفظات ہیں اور یہ دورہ بھی اسرائیل کے سفارتی مشن کو آگے بڑھانے اوراس کا راستہ ہموار کرنے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اہلسنت ضلع راولپنڈی کے معروف خطیب علامہ حیدر علوی کا کہنا تھا ک ملت اسلامیہ پوری دنیا میں یہود و نصاریٰ اور ان کے آلہ کاروںکے ظلم کا شکار ہے اورہر خطے کے اہل دانش و سیاسی قائدین عوام الناس کی راہنمائی فرما رہے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں بھی آج ہم سب پہ یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنی ملت کو موجودہ صورتحال کے تعین اور منظم سازشوں اور خطرات آگاہ کرسکیں اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل پاکستان سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی استعماری طاقتوں کا ایک اہم نشانہ ہے اورآج وطن عزیز کو در پیش خطرات پہلے سے کئی گنازیادہ ہیںپوری قوت کے ساتھ ہم تمام پلیٹ فارمز پر اس بارے عوام کو آگاہ کریںاور امت مسلمہ کے درمیان وحدت ایجاد کرنے ، وطن عزیزکی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میںاپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔

کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان علامہ سید علی رضوی ،سیکریٹری تربیت مجلس وحدت ڈاکٹر محمد یونس حیدری۔،مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس پاکستان برادر قاسم شمسی نے بھی خطاب کیا،کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ، اصغریہ اسٹوڈنٹس پاکستان ، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ، اتحاد امت مصطفی ٰ فورم پاکستان ، جمعیت علماءپاکستان ( نیازی گروپ) ، اتحاد مدارس دینیہ پاکستان کے قائدین نے سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔حمایت مظلومین کانفرنس سے پہلے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بن سلمان کی پاکستان آمد اور مظلومین جہان کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button