پاکستان

بلتستان ریجن کے ڈاکٹروں کے مطالبات کو تسلیم نہ کرنا صوبائی حکومت کا شرمناک عمل ہے، شیخ احمد نوری

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ احمد نوری نے نجف الاشرف سے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلتستان ریجن کے ڈاکٹروں کے مطالبات پر کان نہ دھرنا صوبائی حکومت کا شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلتستان ریجن کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ایک عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں اور مطالبات کر رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ معاشرے کے اہم ترین پیشے کے حامل کار مسیحا انجام دینے والوں کو احتجاج پر مجبور کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں جب تک لوگ سڑکوں پر نہ آئیں اور شدید احتجاج پر نہ اتریں تو عام مطالبات پر حکمرانوں کو ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ جب مجبور ہوکر عوام سڑکوں پر آجائے تو ان کو غدار قرار دیکر شیڈول فور میں ڈال دیا جاتا ہے۔ موجودہ حکومت جمہوری اقدار سے نابلد ہے اور انہیں کسی چیز کی فکر نہیں۔ حکومت ڈاکٹروں کو سڑکوں پر آنے اور ہڑتال کرنے پر مجبور نہ کرے۔ انکے پیشے کا احترام کرتے ہوئے انکے مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button