یمن

یمن کے دارالحکومت پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری

سعودی جنگی طیاروں کے صنعا پر بمباری سے خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ سعودی عرب نے بمباری کے بعد دعوی کیا کہ اس بمباری میں یمن کی فوجی چھاونی اور چند گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔ آزاد ذرائع سے ابھی تک اس بمباری سے ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button