پاکستان

پاک ایران تجارت کی توسیع کے لئے نئے سرحدی گیٹس قائم کریں گے، ایرانی سفیرمہدی ہنردوست

شیعیت نیوز: پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ پاک ایران تجارت کی توسیع کے لئے نئے سرحدی گیٹس قائم کریں گے۔

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مند، پشین، گبد اورریمدان کے گیٹس کھولنے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تجارت کے توسیع کا خواہاں ہے اور یہ گیٹس کھولنے سے تجارت کی توسیع ہونگی اور دونوں ملکوں کے تجارتی روابط مضبوط ہونگے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ کراچی اور چابھار بندرگاہ کے درمیاں فری سروس چلانے کے منصوبہ کو جلدی عملی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاک ایران کےدرمیان آمد و رفت کے لئے ایک ہی باڈر (تفتان) موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button