پاکستان

ایام فاطمیہ کا آغاز: دختر رسول (ص) پر جلتا ہوا دروازہ گر ایا گیا، جو آپکی شہادت کا سبب بنا

شیعیت نیوز: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایام فاطمیہ (س) کا آغا ز ہوگیا ہے، اس سلسلے میں عاشقان رسول(ص) نے دختر رسول کی المناک شہادت پر سوگ کا لباس زیب تن کرلیا ہےاور فرش عز ا بچھالیا ہے۔

شیعیت نیوز کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ایام فاطمیہ کی مجالس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ان مجالس میں ذاکرین و خطباء کرام شہاد ت حضرت فاطمہ زہرا (س ) پر روشی ڈالتے ہوئے انکی سیرت کو اجاگر کریں گے۔

دھیاں رہے کہ حضرت فاطمہ زہرا(س) رسول اللہ (ص) کی شہادت کے صرف 75 اور ایک روایت کے مطابق 95 دن بعد ہی امت کے مظالم کی وجہ سے شہید ہوگئیں تھیں۔

تاریخ نگاروں کے مطابق حضرت فاطمہ (س) نے ولایت یعنی نظام خدا جسکا اعلان رسول اللہ (ص) نے غدیر کے دن کیا تھا، اسی نظام کے دفاع کی خاطر اپنی جان کی پروا کیئے بغیر اسکا دفاع کیااو ر مظالم برداشت کیے،بالاآخر زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے آپ 3 جمادی الثانی کو شہید ہوئیں۔

تاریخ کی تمام شیعہ و سنی کتب میں موجود ہے کہ حضرت فاطمہ (ص) کے گھر پر چند حکومتی لوگ آگ لے کر آئے اور علی علیہ سلام کی بیعت کا مطالبہ کیا انکار پر جذبات میں آکر حضرت فاطمہ کے در کو آگ لگادی گئی اور وہی جلتا ہو دروازہ آپ (س) پر گرا جو آپکی اور آپکے بطن میں موجود حضرت محسن کی شہادت کا سبب بنا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button