ایران

شیعہ علماءکونسل قم کے وفدکی مجمع جھانی اہلبیت،قم کے مسؤلین سے ملاقات،اہم امورپر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان،قم کے اعلی سطحی وفد نے مجمع جھانی اھلبیت قم کے شعبہ فرھنگی حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹرعلی رضا مقدم, حجہ الاسلام والمسلمین سید آل ایوب, حجہ الاسلام والمسلمین جعفری اور دیگر مسؤلین سے ملاقات کی۔شعبہ فرھنگی نے دفتر کے وفد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ مجمع جھانی اہلبیت ہر وقت ہمہ قسم تعاون کیلئے تیار ہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی عالم اسلام کی اہم شخصیت اور ولی امر مسلمین ورہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی جانب سے مجمع جھانی اہلبیت ایران کی سپریم کونسل کیلئے منصوب کردہ نمائندہ وممبر ہیں۔وفد نے دوطرفہ معاملات سمیت اہم امور پر روشنی ڈالتے ہوئے شعبہ فرھنگی مجمع جہانی اہلبیت،قم کو دفترشیعہ علماءکونسل قم کے زیر انتظام شہید راہ ولایت علامہ سید ضیاءالدین رضوی اور علامہ شیخ غلام محمد غروی مرحوم کی سرزمین گلگت بلتستان کیلئے عظیم خدمات کی یاد میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔وفد میں دفتر قم کی مجلس نظارت کے سینئر اراکین حجہ الاسلام والمسلمین غضنفر علی حیدری, حجہ الاسلام والمسلمین زوار حسین علوی سمیت دیگر علماء کرام حجہ الاسلام سید ظفر علی نقوی, ڈاکٹر بشیر احمد استوری, ڈاکٹر نذیر احمد عرفانی, ڈاکٹر علی محمد جوادی, سید عون رضا نقوی,لیاقت علی سیال شامل تھے۔مجمع جھانی اہلبیت ع کے مسؤلین نے وفد کو مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button