پاکستان
کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ،علامہ ساجدعلی نقوی

شیعیت نیوز: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے زیر اہتمام کل جماعتی قومی مشاورتی اجلاس اسلام آباد ہوٹل، اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر اور سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیر کا مسئلہ اقوا م متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں فوری حل طلب ہے، اجلاس میں سابق صدر مملکت آصف زرداری، چیئرمین مسلم لیگ (ن ) راجا ظفرالحق ، جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سمیت تمام سیاسی قائدین، قومی زعماء، مذہبی رہنما، مقبوضہ و آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، صحافیوں، تاجروں اور وکلاء کے نمائندوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔