پاکستان

ہفتہ وحدت کے مخالف ، یواین کے ڈنڈے پر ہفتہ بین المذاہب رواداری منائیں گے

شیعیت نیوز: یو این او کی اپیل پر پاکستان میں ہفتہ بین المذاہب رواداری کا آغاز ہو گیا۔ اس حوالے سے انٹر فیتھ ایڈوائزری کمیشن 7 فروری تک ہفتہ بین المذاہب ہم آہنگی منائے گی۔ انٹرفیتھ ایڈوائزری کمیشن، فیسزز پاکستان اور انٹر فیتھ ڈائیلاگ فورم ملک بھر میں بین المذاہب تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے۔ تقریبات کا باقاعدہ آغاز مدرسہ تعلیم القرآن جامع مسجد کبری نیو سمن آباد لاہور میں فیسزز پاکستان کے صدر جاوید ولیم کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کُل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم، فادر جیمز چنن، شوکت علی چودھری، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مفتی سید عاشق حسین، ڈاکٹر بدر منیر سیفی، مولانا قاری احمد شکیل صدیقی، حافظ سمیع اللہ، مولانا مہدی حسن، مخدوم منظور، علامہ اصغر عارف، مولانا شہباز عالم، مولانا یونس ریحان، قاری اشرف، پادری امجد نیامت، حاجی ریاض سمیت دیگر نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ آج سے چالیس سال قبل روح اللہ آیت اللہ خمینی نے وحدت اسلامی اور بین المذاہب ہم آہنگی کا نعرہ بلند کیا تھالیکن مسلمانوں نے کان نا دھرےبلکہ آل سعود کے پیسوں کے عوض اسے فرقہ واریت کی عینک سے دیکھا، آج وہ ہی لوگ ڈالر کی چمک اور یواین کے ڈنڈے پر بین المذاہب رواداری کا دھونگ رچا رہےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button