پاکستان

وارثان شہدائے ملت جعفریہ انصاف کیلئے ٹھوکریں کھارہے ہیں اور ادارے ناکام نظرآرہے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نےشہدائے سانحہ شکارپور کی چوتھی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سانحات میں شہید ہونے والے خاندانوں کو اب تک انصاف نہیں مل سکا، شہداء کے ورثاء انصاف کے لئے ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن انصاف فراہم کرنے والے ادارے اب تک انصاف دینے میں ناکام نظر آتے ہیں، ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ مجرموں کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے لایا جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ سانحہ شکارپور کے پیچھے کون سی طاقتیں اور قوتیں کار فرما تھیں۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ شہداء کے ورثاء سے کئے جانے والے وعدوں کو اب تک حکومت نے پورا نہیں کیا، سانحہ شکارپور میں شہداء کے ورثاء اور معذور زخمیوں سے نوکریوں کا وعدہ کیا گیا تھا، تاحال خانوادہ شہداء اور زخمی اس وعدے کے پورا ہونے کے منتظر ہیں، ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ شکارپور میں ملوث دہشت گردوں کو سزا دی جائے اور اُن کے ورثاء سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button