سعودی عرب
سعودی عرب میں اسکول پر مسلحانہ حملہ

صوبہ تثلیت کے محکمہ تعلیم کے ترجمان ناجی السبیعی نے بتایا کہ دونوں مسلح افراد میں سے ایک کے پاس بندوق اور دوسرے کے پاس چاقو تھا۔
مذکورہ سعودی عہدیدار کا کہنا تھا کہ البتہ اس حملے میں کسی طالب علم یا استاد کو کوئی گزند نہیں آئی۔
سعودی محکمہ تعلیم نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ یہ حملہ دہشت گردانہ حملہ تھا یا نہیں۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے نتیجے میں ملک کے بیشترعلاقوں میں بدامنی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔