پاکستان

سندھ کے نامور بزرگ عالم باعمل علامہ محمد رضا نجفی خالق حقیقی سے جاملے

شیعیت نیوز: سندھ کے بزرگ عالم با عمل استادالعلماء علامہ محمد رضا نجفی طویل علالت کے باعث خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کی دینی وعلمی میدان میں گراں قدر خدمات تھیں،موحوم علامہ محمد رضا نجفی تحریک جعفریہ پاکستان کے سابق صوبائی صدر بھی رہے ، ان کے انتقال پر شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا، مرحوم کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یا رکھی جائینگیعلامہ ساجد علی نقوی نے مرحوم کے پسماندگان سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button