پاکستان

پیغام پاکستان کی آڑ لینے والے ملک دشمن تکفیری دہشت گرد کراچی کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سرگرم

شیعیت نیوز: پیغام پاکستان کی آڑ لینے والے ملک دشمن تکفیری دہشت گرد کراچی کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سرگرم، ڈیرہ اسماعیل خان میں الصبح دہشت گردوں کی فائرنگ سے وطن کا محافظ بیٹا محمد کامران شہید،ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ سٹی کی حدود میں گلی قریشیاں والی میں نامعلوم اہدافی قاتلوں نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کانسٹیبل محمد کامران کو سر میں گولیاں مار کے شہید کر دیا ہے۔ پولیس اہلکار اپنی موٹر سائیکل نمبر FC-9101 پہ اپنے گھر سے ڈیوٹی کیلئے آفس جا رہا تھا کہ گھات لگائے ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کر دی۔ سر میں گولیاں لگنے سے پولیس اہلکار موقع پہ ہی جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے موقع پہ پہنچ کے نعش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی ہے، اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ جائے وقوعہ کے قریب قریب درجنوں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں جبکہ ماضی میں جائے وقوعہ کے قرب و جوار میں ٹارگٹ کلنگ کے کئی واقعات ہو چکے ہیں تاہم قاتل گرفتار نہیں ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button