پاکستان

شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کی کراچی پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتال

شیعیت نیوز: شیعہ مسنگ پرسنزریلیز کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر شیعہ لاپتا افراد کے اہلخانہ نے علامتی بھوک ہڑتال کی، اس علامتی بھوک ہڑتال میں گمشدہ شیعہ جوانوں کے معصوم بچے ، مائیں بہنیں اور بزرگ والدین بھی شریک تھے،اس دوران شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ لاشیں اٹھانے سے بہتر ہے آواز اٹھاؤاور ۔۔رہا کرو رہا کرو۔۔شیعہ مسنگ پرسنز کو رہا کروکے فلک شگاف نعرت بلند کررہے تھے، علامتی بھوک ہڑتال کے اختتام پر احتجاجی مظاہرےسے خطاب کرتے ہوئے شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی کے روح رواں راشد رضوی نے کہاکہ نئے پاکستان میں بھی ملت جعفریہ کے لئے کوئی تبدیلی نہیں آئی پرانے پاکستان کے کی طرح نئے پاکستان میں بھی شیعہ اکابرین، ڈاکٹر، انجینئر اور سماجی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے جبکہ شیعہ شہداءکے قاتلوں کی گرفتاری کے بجائے شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیاں ختم ہونے کانام نہیں لے رہیں ، انہوں نے آرمی چیف ، چیف جسٹس اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ لاپتا شیعہ جوانوں کی فوری بازیابی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی احتجاجی دائرہ کارکو وسعت دے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button