پاکستان

پاک فوج خطے میں امن واستحکام کیلئے کوشاں اور کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مکمل تیار ہے،آرمی چیف

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج خطے میں امن واستحکام کیلئے کوشاں اور کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مکمل تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب مشقوں کے مقام کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول کے ماحول میں کی گئی مشقوں کا جائزہ لیا۔ جنگی ماحول میں منعقد مشقوں میں ٹینک، اینٹی ٹینک ہتھیار، آرٹلری اور فضائیہ کے طیاروں نے حصہ لیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل ٹریننگ کے معیار اور جوانوں کے مورال کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج نے خطے میں امن واستحکام کے لیے کام کیا۔ پاک فوج کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مکمل تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button